پاکستان
03 فروری ، 2012

مری میں دوبارہ برف باری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

مری میں دوبارہ برف باری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا

مری … مری میں 12 دن کے وقفے کے بعد برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، سیا حوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کر لیا، ایک فٹ تک برف پڑنے سے مری جانے والی سڑکیں بند ہوگئیں ، رش اور پھسلن کے باعث ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ مری میں برفباری کا سلسلہ صبح شروع ہواجو وقفے وقفے سے رات تک جاری رہا۔ مری میں اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔ برفباری کا لطف اٹھانے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا جس کے باعث مری ایکسپریس وے اور مری روڈ بند ہوگئے اور سیکڑوں گاڑیاں برفباری میں پھنس گئیں، جس کے بعد متعدد سیاحوں نے گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر مری مال روڈ پہنچنے کے لئے 5، 6 کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا۔ مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر منچلے ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکتے رہے۔ ایس پی ٹریفک راولپنڈی سید اشتیاق شاہ کا کہنا ہے کہ مری ایکسپریس وے یا مری روڈ بند نہیں ہوئی، بلکہ سیاحوں کی بڑی تعداد آنے اور برف سے پھسلن ہونے سے ٹریفک سست ہے۔

مزید خبریں :