Time 21 مارچ ، 2018
دنیا

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 29 افراد ہلاک

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں—۔فائل فوٹو

کابل: افغانستان کےدارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی افراد ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ خودکش دھماکا کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

 افغان خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر  جابجا لاشیں بکھری ہوئی نظر آئیں۔

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان شہری نئے سال کے آغاز کا جشن نوروز منانے میں مصروف تھے۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :