23 جولائی ، 2012
ٹوبہ ٹیک سنگھ … پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لاپتہ ٹیکسی ڈرائیور کی لاش برآمد کرلی ہے، پیٹرولنگ پوسٹ سمندری روڈ رجھانہ کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون سمیت 3 نامعلوم افراد ملتان سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے ٹیکسی لے کر گئے ہیں جس کے بعد ٹیکسی ڈرائیور کا پتہ نہیں چل رہا، اہل خانہ کا اس سے رابطہ نہیں ہوپارہا۔ اس اطلاع پر پیٹرولنگ پولیس حرکت میں آئی اور اسے اڈہ چک نمبر 257 گ ب کے قریب سے تباہ شدہ ٹیکسی مل گئی جس کے پاس ڈرائیور کی لاش بھی پڑی تھی۔