پاکستان
23 جولائی ، 2012

اے این ایف نے ایفیڈرین کیس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اے این ایف نے ایفیڈرین کیس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد … اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفیڈرین کیس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق سیکریٹری صحت خوشنود لاشاری کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق سیکریٹری صحت خوشنود لاشاری اس وقت ملک سے باہر ہیں۔

مزید خبریں :