پاکستان
23 جولائی ، 2012

صدر زرداری کی کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام تیز کرنیکی ہدایت

صدر زرداری کی کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام تیز کرنیکی ہدایت

کراچی … صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تھر کول منصوبے سے متعلق بلاول ہاوٴس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ کے وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر اب تک ہونے والے کام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کے حکام کو ہدایت کی کہ تھر منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

مزید خبریں :