دنیا
23 جولائی ، 2012

عراق: بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں ہلاکتیں 107 ہوگئی، 216 زخمی

عراق: بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں ہلاکتیں 107 ہوگئی، 216 زخمی

بغداد … عراق میں پیر کو مختلف بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 107 ہوگئی، 18 شہروں میں 27مختلف حملوں میں 216 افراد زخمی بھی ہوئے۔ تاجی شہر میں ہونے والے خود کش کار بم حملے میں 45 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ بغداد میں الصدر سٹی کے علاقے میں سرکاری دفاتر کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے میں 14 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے، واقعے میں کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ بغداد کے نزدیک یرموک اور حسینیہ کے علاقے میں بم دھماکوں میں 5 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ ادھر دیالا صوبے میں فائرنگ اور دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ دھو لویا شہر کے نزدیک فوجی اڈے پر حملے میں 15 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ کرکوک شہر میں 9 بم دھماکوں میں 9 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ دو جیل کے علاقے میں بم دھماکے سے ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں :