03 فروری ، 2012
کویت سٹی … کویت کے پارلیمانی انتخابات میں اسلام پسند امیدواروں نے نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ خواتین کوئی بھی نشست جیتنے میں ناکام رہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسلام پسندوں کی قیادت میں سرگرم اپوزیشن گروپوں کے امیدواروں نے کویت کے 14 ویں پارلیمانی انتخابات بھاری اکثریت سے جیت لئے ہیں۔ 50 رکنی پارلیمنٹ میں اسلام پسندوں کو 34 نشستوں پر کامیابی ہوئی، جبکہ حالیہ انتخابات میں کوئی بھی خاتون امیدوار کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ یاد رہے کہ گزشتہ پارلیمنٹ میں 4 خواتین منتخب ہوئی تھیں۔مجموعی طور پر انتخابات میں 23 خواتین سمیت 286 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا تھا۔ اس موقع پر امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں ملک اور قوم کے عظیم تر مفادات کی خاطر کام کرنے کی تلقین کی۔