کھیل
23 جولائی ، 2012

پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق بنگلہ دیشی اسپن بولنگ کنسلٹنٹ بننے پر تیار

پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق بنگلہ دیشی اسپن بولنگ کنسلٹنٹ بننے پر تیار

لاہور … سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دو ہفتے قبل 3 ماہ کیلئے بولنگ کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش کی تھی۔ ثقلین مشتاق نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یہ پیشکش قبول کر لی ہے۔ معاہدے کی دستاویزات کا انتظار ہے، دستاویزات ملنے کے بعدوہ ان پردستخط کر دیں گے۔ امکان ہے کہ ثقلین مشتاق ٹی20 ورلڈ کرکٹ سے پہلے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

مزید خبریں :