دنیا
Time 07 اپریل ، 2018

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے احتجاج روکنے کیلئے پابندیاں لگادیں

بھارتی فوج کی جانب سے تین سے چار روز کے دوران تقریباً 20 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا: فوٹو/ فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مظاہرے اور احتجاج روکنے کیلئے پابندیاں لگادیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے اور قابض فوج نے گزشتہ تین سے چار روز میں 20 کے قریب کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

بھارتی فوج نے گزشتہ روز کنگن کے علاقے میں حریت پسند مصور احمد وانی کو شہید کیا تھا جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بھارتی فوج نے کشمیریوں کو شہید مصور وانی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور راستے سیل کرکے کانٹے دار تاریں لگائی گئی تھیں تاہم لوگوں کی بری تعداد رکاوٹیں توڑ کر جنازے میں شریک ہوئی۔

وادی میں احتجاج کو روکنے کے لیے ضلع پلواما اور دیگر اضلاع میں پابندیاں لگادی گئی ہیں۔

مزید خبریں :