Time 12 اپریل ، 2018
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف آپ بیتی لکھیں گی

کترینہ کیف اپنی کتاب میں بیرون ممالک دوروں کا بھی ذکر کریں گی: فوٹو/ فائل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ’باربی ڈریمز‘کے نام سے آپ بیتی تحریر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کترینہ کیف کو بالی وڈ کی باربی کہا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی کتاب بھی ’باربی ڈریمز‘ کے نام سے لکھیں گی۔

اس کتاب میں اداکارہ اپنی 34 سالہ زندگی کے اتار چڑھاؤ کو تحریر کریں گی اور اپنے کیرئیر میں پیش آنے والے تجربے کو بھی بیان کریں گی۔

بھارتی نیوز سائٹ مڈ ڈے کے مطابق حال ہی میں کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیسے بالی وڈ فلم نگری میں اتنی کامیاب اداکارہ بنیں جب کہ ان کا تعلق تو فلم بھارتی فلم نگری سے بالکل نہیں تھا۔

اس پر کترینہ کیف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیرئیر کا آغاز کرتے وقت بالی وڈ کے حوالے سے ہر معلومات اور آگاہی حاصل کی تھی، ممکن ہے کہ وہ جلد اپنا تجربہ کتاب کی شکل میں پیش کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اس کتاب میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے اور بچپن سے جوانی تک کی یادیں بھی اس کتاب میں قید کریں گی۔

اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک جہاں جہاں وہ وقت گزار چکی ہیں جن میں جاپان، بیلجیئم اور لندن شامل ہیں، وہاں کی ثقافت سے کیسے متاثر ہوئیں اس کا بھی ذکر کریں گی۔