Time 17 اپریل ، 2018
کاروبار

وفاقی کابینہ نے 3 سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں ہوا — فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 3 سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری دے دی گئی جس میں وسیع البنیاد چار اہداف مقرر کیے گئے ہیں اور اس میں قرضوں میں اضافہ کو روکنے کی حکمت عملی بھی شامل ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 19-2018 سے 21-20120 کے لیے میزانیاتی حکمت عملی دستاویز (بجٹ اسٹریٹیجی پیپر) کی منظوری دی گئی۔

اسٹریٹجی پیپر میں 4 وسیع البنیاد اہداف مقرر کیے گئے ہیں جن میں ترقی کی شرح کوبرقرار رکھنا، مالیاتی استحکام کو یقینی بنانا، ادائیگیوں کے توازن کا انتظام کرنا اور قرضوں پر انحصار کم کرنا شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بھی غور ہوا۔

خزانہ ڈویژن نے بجٹ اسٹریٹجی پیپر پیش کیا اور مالی سال 18-2017 کے اقتصادی اشاریوں کے بارے میں کابینہ کو آگاہ کیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ حال ہی میں اعلان کردہ اقتصادی اصلاحات پیکیج میں ٹیکسوں کی شرح میں کمی، ٹیکس بنیاد کو وسعت دینا، رئیل اسٹیٹ اصلاحات، مقامی ایمنسٹی اور بیرونی مبادلہ نظام کو سخت کرنا شامل ہے جس سے محصولات میں اضافہ ہوگا اور خسارے میں کمی میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ قرضوں کے حصول کی بجائے پائیدار آمدن اور محصولات سے ملک کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں :