پاکستان
Time 20 اپریل ، 2018

وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو کے الیکٹرک کو سندھ کے حوالے کر دے، مراد علی شاہ


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجلی بحران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے باہمی تنازع میں کراچی والوں کا کیا قصور ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے باہمی تنازع میں کراچی والوں کا کیا قصور ہے، اسلام آباد میں بیٹھ کر اجلاس ہورہے ہیں لیکن کراچی کا کسی کو خیال نہیں آرہا،کراچی سے تعلق رکھنے والے مشیر خزانہ بھی کچھ نہیں کررہے۔

انہوں نےکہا کہ وفاق کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کا پرافٹ اور شیئرز اپنے پاس رکھے، بورڈ آف ڈائریکٹر کا انتظام ہمیں دے دیں، پھر دیکھیں یہ ادارے کیسے کام کرتے ہیں، وفاق کے پاس اگر بجلی بحران حل کرنے کی صلاحیتیں نہیں تو سندھ حکومت کو اختیار دے۔

مزید خبریں :