پاکستان
Time 20 اپریل ، 2018

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

کراچی کو اندھیروں سے نکال کرہی دم لیں گے، حافظ نعیم — فوٹو: جماعت اسلامی کراچی فیس بک پیج

کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی اور پاک سرزمین پارٹی نے علیحدہ علیحدہ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے۔

شہر میں جاری طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی پریس کلب اور پاک سر زمین پارٹی نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دونوں جماعتوں کے احتجاج میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر لوڈ شیڈنگ نامنظور اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

پریس کلب پر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو اندھیروں سے نکال کرہی دم لیں گے اور کے الیکٹرک کو ایک ایک پائی کا حساب لیے بغیر بھاگنے نہیں دیں گے۔

احتجاجی مظاہروں کے باوجود شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، نارتھ کراچی، گارڈن ، ماڈل کالونی، لانڈھی، کورنگی، کاظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت کئی علاقے لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں۔

مزید خبریں :