کاروبار
24 جولائی ، 2012

کراچی میں پھلوں اورسبزیوں کے من مانے نرخ،عوام پریشان

کراچی میں پھلوں اورسبزیوں کے من مانے نرخ،عوام پریشان

کراچی…رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سمیت ملک بھر میں بھی پھلوں اورسبزیوں کے نرخوں میں کئی گناہ اضافہ کردیا گیا ، ایک بار پھر مہنگائی کے بے قابو جن سے عوام پریشان ہیں۔ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی پاکستان میں قیمتوں نے آسمان سے باتیں کرنا شروع کردیں۔روزے داروں کو افطار کی اشیاء سستے داموں فراہم کرنا بڑے ثواب کا کام ہے لیکن لوگوں کے مطابق حکومت پاکستان نیکی کمانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ حکومت کی طرف سے ہر سال رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان تو کیا جاتا ہے، لیکن ریٹ جوں کے توں رہتے ہیں،نہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی انہیں چیک کرنے آتا ہے۔ یوں من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں۔روزے داروں کا مطالبہ ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے تاکہ عوامی مشکلات کم ہوسکیں۔

مزید خبریں :