کھیل
Time 22 اپریل ، 2018

بنگلہ دیشی خاتون کرکٹر منشیات اسمگلنگ کے الزام پر گرفتار

خاتون کرکٹر پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ جلایا جائے گا، پولیس حکام—فائل فوٹو۔

چٹاگانگ: بنگلہ دیش میں ایک خاتون کرکٹر کو 14 ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ڈھاکا پریمیئر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی نذرین خان مکتہ میچ کے بعد واپس آرہی تھیں کہ پولیس نے بس میں ان کی تلاشی لی جس کے دوران ان کے پاس سے 14 ہزار میتھ کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

مقامی پولیس چیف پرونوب چوہدری کے مطابق نذرین پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا اور اس جرم کی سزا انہیں عمر قید بھی دی جاسکتی ہے۔

رواں ماہ حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست سے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی حکومت منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے میتھ کی گولیاں اسمگل کرنے پر سزائے موت مقرر کرنے پر غور کررہی ہے۔

مزید خبریں :