دنیا
Time 25 اپریل ، 2018

میلانیا نے ایک مرتبہ پھر ٹرمپ کو نظرانداز کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ کے استقبال کے موقع پر—۔فوٹو/ اے ایف پی

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ ایک مرتبہ پھر اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو نظرانداز کرکے شہ سرخیوں کی زینت بن گئی۔

یہ واقعہ وائٹ ہاؤس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ کے استقبال کے موقع پر پیش آیا۔

تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے میلانیا کا ہاتھ تھامنا چاہا، تاہم خاتون اول نے انہیں کچھ خاص لفٹ نہیں کروائی۔

اس موقع کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ٹرمپ نے میلانیا کے دائیں ہاتھ کی پشت کو چھوا، لیکن کوئی ردعمل نہ پاکر انہوں نے اپنی چھوٹی انگلی سے میلانیا کی انگلی کو تھامنا چاہا، لیکن خاتون اول نے اسے بھی نظرانداز کردیا۔

اور آخرکار تیسری اور آخری کوشش میں ٹرمپ نے میلانیا کا ہاتھ تو تھام لیا، لیکن اس موقع پر خاتون اول کے چہرے کے تاثرات انتہائی سنجیدہ نظر آئے اور ان میں رتی برابر بھی گرمجوشی نظر نہ آئی۔



اس موقع پر میلانیا نے سفید لباس کے ساتھ بڑا سے سفید ہیٹ پہن رکھا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ میلانیا نے ٹرمپ کے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو نظرانداز کیا ہے۔

گذشتہ برس مئی میں اسرائیل کے شہر تل ابیب کے دورے کے موقع پر بھی یہی مناظر دیکھنے کو ملے تھے، جبکہ فروری میں اوہائیو کے دورے پر جاتے وقت بھی ایسا ہی معاملہ پیش آیا تھا۔

میلانیا کی جانب سے ٹرمپ کو نظر انداز کیے جانے پر ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔


















کسی نے لکھا، 'میلانیا ٹرمپ کا ہاتھ بالکل بھی تھامنا نہیں چاہتی تھیں'۔


















جبکہ ایک صارف نے ٹرمپ اور فرانسیسی صدر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میلانیا کا ہاتھ تھامنے کی کسے ضرورت ہے، جب ایمانویل میرے ساتھ ہیں'۔



مزید خبریں :