پاکستان
Time 28 اپریل ، 2018

زرداری نیازی گٹھ جوڑ کرسی کیلئے ہے: شہبازشریف

کے پی کے اور سندھ کو کھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب_ فوٹو/ فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ زرداری نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کام سےعوام کے دلوں میں جگہ بنائی، ہماری خدمت، ہماری محنت اور ہمارے کام خود بولتے ہیں، سیاسی مخالفین صرف جھوٹ بولتے رہے، انہوں نے اپنے صوبوں کےعوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ بہتان تراشیاں کرنے والے اس دکھی قوم پر رحم کریں، کے پی کے اورسندھ کوکھنڈر بنانے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔

شہبازشریف نے اپنے بیان میں عمران خان اور آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نیازی ایک ہوچکے ہیں، ان کا گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ کرسی کیلئے ہے۔

مزید خبریں :