دنیا
04 فروری ، 2012

خفیہ معلومات وکی لیکس کو دینے پر میننگ کو کورٹ مارشل کا سامنا

خفیہ معلومات وکی لیکس کو دینے پر میننگ کو کورٹ مارشل کا سامنا

نیویارک… امریکی فوج کے انٹیلی جنس تجزیہ کارکو خفیہ معلومات وکی لیکس کو دینے پر فل کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 24 سالہ امریکی شہری بریڈلے میننگ کو فل کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔ وکی لیکس کو سب سے زیادہ اطلاعات پہنچانے کے الزام میں اس کو 22 مقدمات کا سامنا ہے۔ ان مقدمات میں دشمن کی مدد کرنا،اطلاعات کو دوسروں تک پہنچانے اور پبلک پراپرٹی کی چوری کا مقدمہ شامل ہے۔ جن میں سے دشمن کی مدد کرنے کی سزا موت ہے۔۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ میننگ کو عمرقید کی سزا دلائی جائے۔

مزید خبریں :