نیویارک میں سونے سے بنے چکن ونگز مقبول


پہلے صرف سونے کا ذکر زیورات کی حد تک محدود تھا لیکن اب یہ سونا پکوان تک پہنچ چکا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

امریکی نیوز سائٹ ڈیلی نیوز کے مطابق نیویارک میں اینسورتھ اور جوناتھن چیبھن نامی دو افراد نے مل کر ایسا ریسٹورینٹ کھولا ہے جہاں سونے کے چھڑکاؤ والے چکن ونگز دستیاب ہیں۔

دونوں افراد نے گزشتہ ہفتے چکن ونگز میں نت نیا تجربہ کیا اور کھانے کے شوقین افراد کے سامنے پیش کیا۔

انہوں نے چکن ونگز کو گولڈ مکھن، شہد، کوکونٹ بٹر سے تیار کیا لیکن انوکھی بات یہ ہے کہ اس میں 24 قیراط سونے کا پاؤڈر چھڑک کر اسے نایاب ڈش کے طور پر پیش کیا گیا۔

ان انوکھے چکن ونگز کی قیمت بھی انوکھی رکھی گئی یعنی 10 چکن ونگز کی قیمت 30 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ساڑھے 3 ہزار روپے بنتی ہے۔

سونے کے چھڑکاؤ والے چکن ونگز کو کھانے پینے کے شوقین افراد کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :