دنیا
04 فروری ، 2012

پاکستان حافظ سعید کیخلاف کارروائی نہیں کررہا، بھارتی رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی… بھارتی رکنِ پارلیمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان حافظ محمد سعید کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کر رہاہے ۔ بھارت کے رکن پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ میں بھارت کے سابق نمائندے ششی تھرور نے ریاست کیرالہ کے شہرکوچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ممبئی حملوں کے مشتبہ ماسٹر مائنڈ کے خلاف مقدمہ نہیں چلا رہا۔انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے خلاف تقاریر پر حافظ سعید کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر حافظ سعید کسی اور ملک میں ہوتے تو ایسی تقریروں پروہ طویل عرصے کے لئے جیل بھیج دئے جاتے۔

مزید خبریں :