قومی اسمبلی اجلاس: ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

قرارداد میں بھارت سے کنٹرول لائن پر فائرنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور حکومت سے کہا گیا کہ متاثرین کی مالی اور ہر طرح کی مدد کی جائے۔

چند ماہ قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید خبریں :