پاکستان
Time 22 جنوری ، 2018

بھارتی جارحیت پر ہمیشہ بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف


پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر ہمیشہ بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کھوئی رٹہ اور رٹہ ارایان سیکٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی کمانڈرز نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی بالخصوص عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر جوانوں اور عوام کے عزم کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر عوام کو بھارتی شیلنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنے اور حفاظتی شیلٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف مقامی آبادی کے بلند عزائم کی تعریف بھی کی۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2003کےسیزفائرمعاہدےکی پابندی کےہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا ہمیشہ بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی شیلنگ اور گولہ باری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت بھی کی۔

مزید خبریں :