Time 01 جون ، 2018
پاکستان

لگتا ہے کہ کوئی سسٹم انتخابات کو التوا میں ڈال رہا ہے، اعتزاز احسن


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ کوئی سسٹم انتخابات کو التواء میں ڈال رہا ہے تاہم ان کی پارٹی کا موقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعدد حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا ہے، اب الیکشن کمیشن اس پرعدالت عالیہ سےرجوع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ از سرنو حلقہ بندیاں ہوئیں تو از سر نو اعتراضات ہوں گے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ حالیہ واقعات سے پیپلز پارٹی میں تشویش پیدا ہوئی ہے، موجودہ صورت حال پر قیادت کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق قرار داد عجلت میں منظور ہوئی، دوسری طرف خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کا خط ہے۔

اس موقع پر پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہمیں معلوم نہیں کہ کون انتخابات ملتوی کرانا چاہتاہے، الیکشن کمیشن ہمیں بتائے۔

انہوں نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد ہم فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد کے بعد الیکشن کمیشن نےکوئی بیان نہیں دیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ ایوان قانون سازی کرتی اور ترمیم لاتی ہے وہ قانون ہوتا ہے، ہم کوئی تصادم نہیں چاہتے۔

مزید خبریں :