دنیا
04 فروری ، 2012

یورپ میں شدیدسردی کی لہر جاری،ہلاک شدگان کی تعداد250ہوگئی

یورپ میں شدیدسردی کی لہر جاری،ہلاک شدگان کی تعداد250ہوگئی

لندن…یورپ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔جبکہ برفباری کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو پچاس ہوگئی ہے۔یورپ کے بیشتر ممالک میں ان دنوں شدید برفباری اور سردی سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔پولینڈ میں سردی سے ٹھٹھر کردس افراد ہلاک ہوگئے، بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں شدید برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔جبکہ Mons سے برسلز جانے والی سڑک پر بری طرح ٹریفک جام ہوگیا۔یوکرین میں آج کا دن سال کا سب سے سرد ترین دن رہا۔جہاں درجہ حرارت منفی بتیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔شدید سردی سے یوکرین میں اب تک ایک سو ایک اموات ہوئی ہیں۔روس میں بھی شدید سردی سے اموات کے بعد انتظامیہ کو بے گھر افراد کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔سربیا ، بوسنیا اور ہالینڈ میں بگی شدید برفباری نے کاروبار زندگی منجمد کردیا ہے۔

مزید خبریں :