26 جون ، 2018
لندن: نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو نیب کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کی ہدایت کردی۔
قومی احتساب بیورو(نیب ) نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کو گرفتار کیا جنہیں صاف پانی کمپنی کے اسکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ (ن)نے نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور (ن) لیگ کے قائد نوازشریف نے لندن سے پارٹی رہنماؤں کو فون کیے جس میں انہوں نے نیب کی کارروائیوں کےخلاف احتجاج کی ہدایت کی ہے۔
میاں نوازشریف نے پارٹی کے صدر شہبازشریف کو بھی کراچی ٹیلی فون کیا اور انتخابی مہم پر گفتگو کی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی (ن) لیگی امیدوار قمرالاسلام کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔