پاکستان
27 جولائی ، 2012

برطانوی امیگریشن نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کردیا

برطانوی امیگریشن نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کردیا

لاہور…برطانوی امیگریشن نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو برطانوی ا یمیگریشن لائزن منیجر برائے گلف ،ایران ،پاکستان اور افغانستان ٹم بیلے نے جوابی خط بھجوا دیا، جس میں ایف آئی اے کی جانب سے ویزا اسکینڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے دعوے کو مسترد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے جس محمد علی اسد کے بارے میں انکشاف کیا ہے وہ اصل نہیں ہے ۔پاکستان کی جانب سے ایف آئی اے نے 25 جولائی کو برطانوی حکام کو ایک فیکس پیغام میں ویزاالمپکس اسکینڈل کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ایمیگریشن لائزن منیجر ٹم بیلے نے جوابی خط میں لکھا ہے کہ اصل محمد علی اسد نے یہ اسٹوری بریک کی ہے جو برطانوی نیشنل ہے۔اصلی محمد علی اسد ولد محمد انو ر صدیقی دی سن کا رپورٹر ہے جو خود پاکستان آیا اور ایک اسٹوری نادرا اور پاسپورٹ کے حوالے سے دی ہے جبکہ جس محمد علی اسد کا ذکر پاکستانی حکام نے کیا ہے اُسے 2002صرف دو سال کا ویزا میں دیا گیا تھا جو 2004 میں ختم ہوا اور وہ شخص ابھی تک برطانیہ میں ہی ہے۔

مزید خبریں :