06 جولائی ، 2018
لاہور: ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔
جیونیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سید اقتدار حیدر نامی شہری نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمیشہ کے لیے نااہلی کی درخواست دائر کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ہمیشہ کے لیےنااہل کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے درخواست پر سماعت کی اور ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کو مسترد کردیا۔