27 جولائی ، 2012
لندن …لندن اولمپکس میں آج بارہ گولڈ میڈلز کیلئے مقابلے ہوں گے، پاکستانی خاتون سوئمر انعم بانڈے بھی آج ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ لندن اولمپکس میں آج سے میڈلز کی جنگ شروع ہوجائے گی، آج بارہ گولڈ میڈلز کیلئے کھلاڑی مختلف مقابلوں میں نبردآزما ہوں گے ، پیراکی میں خواتین کے چار سو میٹر انفرادی میڈل میں پاکستان کی انعم بانڈے بھی ایکشن میں ہوں گی۔ آج جن کھیلوں کیلئے گولڈ میڈل کی جنگ ہوگی ان میں ان میں تیر اندازی کے مینز ٹیم ایونٹ،مردوں کے روڈ سائیکلینگ ایونٹ، فینسگ میں خواتین کے انفرادی فائل مقابلے ، جوڈو میں مردو کے ساٹھ کلوگرام اور خواتین کے اڑتالیس کلوگرام مقابلے، شوٹنگ میں مردوں کے دس میٹر ائرپسٹل اور خواتین کے دس میٹر ائر رائفل کے مقابلے ویٹ لیفٹنگ میں خواتین کے اڑتالیس کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے اور سوئمنگ کی چار مختلف کیٹیگریز کے مقابلے شامل ہیں۔