Time 14 جولائی ، 2018
پاکستان

20 صوبوں کیلئے قانون سازی، جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کاعزم، ایم کیو ایم کا منشور پیش

موجودہ انتخابات میں پری پول ریکنگ کی جا چکی ہے، جو حلقہ بندیاں ہوئیں ہیں وہ غیر منصفانہ ہیں، خالد مقبول صدیقی — فوٹو: اسکرین گریب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنا انتخابی منشور پیش کردیا جس میں 20 صوبوں کیلئے قانون سازی اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی منشور پیش کیا۔ اپنے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قانون سازی کرکے20 صوبے بنانے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کریں گے، سندھ میں معذور بلدیاتی نظام دیا گیا، جاگیردارانہ نظام جمہوریت کی ضد ہے۔

عام انتخابات 2018 کے لیے پیش کیے گئے ایم کیو ایم پاکستان کے منشور میں نئے صوبوں کا قیام، بلدیاتی حکومتوں کا مربوط نظام، کوٹہ سسٹم کا خاتمہ، تعلیم، صحت اور امن وا مان کی بہتر صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوٹہ سسٹم قابلیت کا قتل تھا، نئے صوبے بنائیں گے، فاٹا کے انضمام کے لیے عوامی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیا۔

یہ وہ نکات جن کو لے کر متحدہ قومی موومنٹ عام انتخابات میں عوام سے ووٹ مانگے گی۔

بہادرآباد سے منشور کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کراچی پریس کلب پر میٹ دی پریس سے خطاب کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ انتخابات میں پری پول ریکنگ کی جا چکی ہے، جو حلقہ بندیاں ہوئیں ہیں وہ غیر منصفانہ ہیں۔

کراچی پریس کلب آمد پر خالد مقبول صدیقی کو اجرک پہنائی گئی اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :