17 جولائی ، 2018
اٹک: سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ شیخ آفتاب کامرہ میں انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔
شیخ آفتاب پر فائرنگ کا واقعہ تھاناسٹی کی حدود میں پیش آیا۔ ان سے ایک ہفتہ قبل سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔
پولیس اور انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہے۔