پاکستان
Time 18 جولائی ، 2018

عام انتخابات: پریزائیڈنگ افسران نتائج بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے

پریزائیڈنگ، سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ دیا جائے گا: الیکشن کمیشن_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: عام انتخابات میں پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے تحت بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے۔

الیکشن کمیشن کے پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجنے کے لیے نادرا کی ٹیمیں آر ٹی ایس ایکٹیویٹ کرنے آج سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ وئیر دیا جائے گا، سافٹ ویئر منسلک کرنے کا سلسلہ 21 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ اس سسٹم سے انتخابی نتائج فوری بھیجنے کے لیے پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بذریعہ اسمارٹ فون بھیج سکیں گے۔

مزید خبریں :