دنیا
28 جولائی ، 2012

شام : فوج کی حلب میں پیش قدمی، باغیوں سے شدید جھڑپیں

شام : فوج کی حلب میں پیش قدمی، باغیوں سے شدید جھڑپیں

حلب…شامی فوج نے آج سے شمالی شہر حلب پر جوابی حملے کا آغا زکردیا ہے جبکہ مغربی ممالک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شامی فوج اس حملے میں شہریوں کو اپنے انتقام کا نشانہ بنا سکتی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹینکوں اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے فوجی دستے حلب کے جنوب مغربی حصے کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں جہاں 20جولائی کو قبضے کے بعد باغیوں کاسب سے زیادہ زور رہا ہے۔فوج نے مقامی وقت کے مطابق صبح8بجے کے قریب باغیوں کے گردونواح میں گولہ باری شروع کی جس کے بعد زمینی دستوں نے پیش قدمی کا آغاز کیا۔حلب شہر میں پھنس جانے والے شہریوں نے گولہ باری سے بچنے کیلئے گھروں کی بیسمنٹ میں پناہ لے رکھی ہے۔حقوق انسانی کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والا شامی گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمن کے مطابق جوابی حملہ شروع ہوچکا ہے اورشہر کے گرد ونواح میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔حکومت کے حامی ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا ہے کہ شہر سے باغیوں کا قبضہ چھڑانے کیلئیمحاذ کھل گیا ہے اورشہر میں حکومتی عمل داری نافذ کی جائے گی، جس کے بعد شام بحران سے نکل آئے گا۔دونوں فریقین کاماننا ہے کہ اِن جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ16ماہ میں ہونے والے ہلاکتوں سے زیادہ ہوگی۔

مزید خبریں :