دنیا
28 جولائی ، 2012

روس کی بحر اوقیانوس و ہند میں بحری اڈے قائم کرنے کیلئے بات چیت

روس کی بحر اوقیانوس و ہند میں بحری اڈے قائم کرنے کیلئے بات چیت

ماسکو… روس نے بحر اوقیانوس‘ بحر ہند اور جنوبی چینی سمندر میں بحری اڈے قائم کرنے کیلئے کیوبا،ویت نام اور سیشلیزکی حکومتوں کے ساتھ بات چیت شروع کردی ۔ یہ بات روسی بحریہ کے کمانڈر اِن چیف ایڈمرل وکڑ چرکوف نے سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے ہم روسی علاقے سے باہر بحری اڈے قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ایڈمرل چرکوف نے مزید کہا کہ اس مقصد کیلئے کیوبا‘ سیشلز اور ویت نام میں میٹریل اور سپلائی مراکز کھولنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے ویت نامی ہم منصب کے مابین ملاقات میں یہ موضوع زیر بحث آئے گا۔ اِس وقت روس کے بیرون ملک میں صرف دو بحری اڈے ہیں ایک اڈہ شام اور دوسرا جنوبی ویت نام میں ہے۔

مزید خبریں :