28 جولائی ، 2012
لاہور…نوازشریف کے داماداوریوتھ ونگ کے صدرکیپٹن(ر)صفدرکی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔کیپٹن(ر)صفدرکی رکنیت سیکریٹری جنرل مسلم لیگ(ن)نے معطل کی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ اقبال ظفرجھگڑانے کارروائی صدرمسلم لیگ(ن) نوازشریف کی ہدایت پرکی،کیپٹن(ر)صفدرکوشوکازنوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرمہذب بیانات سے پارٹی میں دھڑے بندی کوفروغ ملا۔واضح رہے کہ کیپٹن(ر)صفدرنے امیرمقام کوصدرمسلم لیگ خیبرپختونخواکیلئے نامزدکیاتھا اور انہوں نیمہتاب عباسی اورپیرصابرشاہ سے متعلق تنقیدی تقاریرکی تھیں۔کیپٹن(ر)صفدرکوشوکازنوٹس کاجواب دینے کیلئے10دن کی مہلت دی گئی ہے۔