پاکستان
Time 30 جولائی ، 2018

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے فردوس شمیم اپوزیشن لیڈر کیلئے مضبوط ترین امیدوار

عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کے نمائندوں کی ملاقات، اپوزیشن لیڈر کی دوڑ میں عمران اسماعیل اور خرم شیر زمان بھی شامل۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا جب کہ فردوس شمیم نقوی قائد حزب اختلاف کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف 23 نشستوں کے ساتھ دوسری سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جب کہ ایم کیو ایم کو 16 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 11 نشستیں حاصل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے گزشتہ روز سندح کے رہنماوں نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں اپوزیشن لیڈر کے لیے  عمران اسماعیل، خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی کے ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سندھ کے لیے تینوں ناموں میں فردوس شمیم نقوی نے نام کو فائنل کر دیا جب کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :