کاروبار
28 جولائی ، 2012

اسٹیٹ بینک کا ایکسپورٹرز کو کپاس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار

اسٹیٹ بینک کا ایکسپورٹرز کو کپاس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار

کراچی … تین سالہ تجارت کی معیاد ختم ہونے کے بعد ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہدایت نہ ملنے کے باعث اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کو کپاس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ انڈسٹری ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرنے پر انہیں بتایا گیا کہ کپاس برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس سلسلے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے بھی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔ انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ ٹی ڈیپ کا موٴقف ہے کہ 3 سالہ تجارتی پالیسی جون 2012ء میں ختم ہوچکی ہے، نئی پالیسی آنے کے بعد ہی کپاس کی برآمد کے حوالے سے کوئی فیصلہ لیا جاسکے گا۔ انڈسٹری ذرائع نے حیرانی کا اظہار کیا کہ اگر یہ بات ہے تو پھر دھاگے اور دیگر مصنوعات کس پالیسی کے تحت برآمد ہورہی ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ کپاس برآمد کرنے کی اجازت نہ ملنے سے وہ بین الاقوامی کنٹریکٹس پورے نہیں کرپائیں گے، جس سے ملک کی بدنامی ہوگی، جبکہ زرمبادلہ کا نقصان اس کے علاوہ ہوگا۔

مزید خبریں :