28 جولائی ، 2012
اسلام آباد … 82 ارب روپے کے ٹرم فنانس سرٹی فکیٹ جاری کرنے کیلئے وزارت خزانہ نے حکومتی گارنٹی حاصل کرنے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق اس گارنٹی کے حصول کیلئے وزارت خزانہ نے وزارت قانون کو ٹی ایف سیز کے اجراء کیلئے جائزے کی درخواست کردی۔ وزارت خزانہ گارنٹی حاصل کرنے کے بعد بینکوں کو ٹی ایف سی کی خریداری پر حکومتی گارنٹی فراہم کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت کی جانب سے ٹی ایف سیز جاری کرنے کا مقصد توانائی کے شعبے میں زیر گردش قرضوں میں کمی لانا ہے جن کا حجم 450 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔