28 جولائی ، 2012
نئی دہلی … بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے کے حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں بھارتی سماجی رہنما انا ہزارے کے کارکنوں نے بھارتی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو رہائشگاہ کی جانب بڑھنے سے روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ کارکنوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔