28 جولائی ، 2012
لاہور … حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے کا اعلان کردیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات 19 اگست تک بڑھادی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق تعطیلات میں اضافے کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز اور یونیورسٹیز پر ہوگا۔