Time 09 اگست ، 2018
پاکستان

بی این پی (مینگل) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی

بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) کے رہنما اختر مینکل شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں—آن لائن۔

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد بی این پی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔

معاہدے کے مطابق لاپتہ افراد کامسئلہ حل کیاجائے گا جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بلوچستان کے آبادیاتی تشخص کاتحفظ کیاجائے گا جبکہ نقل مکانی کے خطرے سے بچنے کے لئے بلوچستان میں ڈیمز تعمیر کئےجائیں گے۔

معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بی این پی کے رہنما اختر مینگل نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں نے آج تاریخی دستاویز پر دستخط کیے ہیں، بی این پی کے چھ نکات پر پی ٹی آئی قیادت نے اتفاق کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن اور استحکام ہو تو بلوچستان خوشحال ہوسکتا ہے، اللہ نے بلوچستان کووسائل سے مالامال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان مل کرکام کریں گے تو بہتری آسکتی ہے، بہتر آغاز کے لیے مدد،رہ نمائی اورتعاون چاہیے۔

تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند نے کہا کہ اختر مینگل کو مرکز میں ساتھ لے کرچلیں گے، صوبے کی ترقی پی ٹی آئی کا منشورہے۔

انہوں نے کہا کہ جام کمال کی حکومت کوسپورٹ کریں گے، بلوچستان حکومت کی غیرمشروط حمایت کریں گے۔

نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ لفاظی نہیں حقائق پرمبنی چیزوں کودرست کرنا ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اوررہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں حکومت کا حصہ ہوگی۔

مزید خبریں :