29 جولائی ، 2012
لندن…لندن اولمپکس میں میڈلز کی جنگ زور و شور سے جاری ہے۔ آج دوسرے دن مزید 14 گولڈ میڈلز کیلئے مقابلہ ہوگا۔ لندن اولمپکس کاپہلا دن چین کے نام رہا،چارگولڈمیڈل کے ساتھ چین سب سے آگے نکل گیا، عالمی ریکارڈ ہولڈر امریکی سوئمرمائیکل فلپس پہلے معرکے میں ناکام ہوگئے۔بیجنگ اولمپکس میں آٹھ گولڈ میڈلز جیتنے والے امریکی تیراک ما ئیکل فلپس کا 15واں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا ۔ لندن اولمپکس میں پاکستانی دستے کے شیف ڈی مشن سید عاقل شاہ کو اب تک پاکستان کی اولمپکس میں کارکردگی بھی صحیح طرح معلوم نہیں حالانکہ پاکستان کے دس میڈلز کو انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم لندن اولمپکس میں اپنے سفر کا آغاز کل سے اسپین کے خلاف میچ سے شروع کرے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔ سابق اولمپئن شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کا پول اے، پول بی سے آسان ہے، ٹیم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا اولمپک گیمز کے ویمنز ڈبلز کا سفر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔