13 جنوری ، 2012
پرتھ…آسٹریلوی بالرز کی شاندار کارکردگی کے باعث تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں161رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔پرتھ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اس وقت درست ثابت ہواجب وریندر سہواگ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔سچن ٹنڈولکر ایک بار پھر 100 ویں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے، وہ 15 رنز بناکر ہیریس کا شکار بنے۔ ایک موقع پر بھارت کے چار ٹاپ آرڈر بیٹسمین صرف 63 رنز پرآؤٹ ہوچکے تھے۔کوہلی 44 جبکہ گمبھیر اور لکشمن 31،31 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے ہلفنہاس نے4، سڈل نے 3 ، اسٹارک نے 2 جبکہ ہیریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔