05 اپریل ، 2025
امریکا کی 31 سالہ فینسنگ ایتھلیٹ اسٹیفینی ٹرنر نے ٹرانس جینڈر حریف کے خلاف مقابلے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیفنی ٹرنر نے مقابلے سے قبل گھٹنوں پر بیٹھ کر مقابلے سے انکار کرتے ہوئےکہا کہ یہ خواتین کا ایونٹ ہے اور وہ کسی مرد کھلاڑی سے مقابلہ نہیں کرسکتی۔
اسٹیفینی ٹرنر نے خواتین کے مقابلے میں ٹرانس جینڈر کو شامل کرنےکی اجازت دینے پر امریکی فینسنگ ایسوسی ایشن کوکڑی تنقیدکا نشانہ بنایا۔
ٹرانس جینڈر حریف کے خلاف مقابلے سے انکار پر انتظامیہ نے ٹرنر کو ایونٹ سے باہر کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرنز کا مقابلہ ریڈمنڈ سلیوان سے تھا جو واگنر کالج سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے 45 میں سے 18 مقابلے جیتے ہیں، وہ میری لینڈ میں ہونے والے اس ایونٹ میں 39 فینسرز میں سے 24 ویں نمبر پر آئیں۔
ٹرنر نے خود 200 سے زائد فینسنگ میچز میں حصہ لے رکھا ہے جن میں قومی چیمپئن شپ بھی شامل ہے۔