Time 29 اگست ، 2018
کاروبار

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خریداری بند کردی

اسٹورز پر خریداری تاحکم ثانی روکنےکی ہدایت ہے: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خریداری بندکردی۔

وزارت صنعت و پیدوار کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں خریداری بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق خریداری تاحکم ثانی روکنےکی ہدایت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خریداری کی بندش سے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی دستیابی ختم ہوجائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 14 ہزار ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔

وزارتِ صنعت و پیدوار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا عکس


مزید خبریں :