30 اگست ، 2018
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع امتیاز سپر اسٹور کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر واقع سپر اسٹور منظور شدہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی ہے۔
ایس بی سی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امتیاز سپر اسٹور کو آج ہی سیل کر دیا جائے گا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے امتیاز سپر اسٹور کو سیل کرنے کے لیے پولیس نفری طلب کر لی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں پانی کی ترسیل اور نکاسی آب سے متعلق واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے امتیاز سپر اسٹور کی پارکنگ لیاری ندی میں ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیسمنٹ میں واقع گودام کو فوری طور پر توڑنے کا حکم دیا تھا۔