پاکستان
05 فروری ، 2012

لاہور: سسرالیوں نے دلہن کا سر مونڈ دیا،منہ کالا کر دیا

لاہور. . . . . . .لاہورکے علاقے سبزہ زار میں سسرالیوں نیبدچلنی کے شبہ میں نوبیاہتا دلہن کو گھرسے نکال دیااور منہ کالا کر کے سر مونڈ دیا۔ سبزہ زار کی رہائشی اٹھارہ سالہ منزہ نے بتایا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی مگر گھروالوں نے زبردستی اس کی شادی پھوپھی زاد عاطف سے کر دی،،سسرالیوں نے اسے زنجیروں میں جکڑ کر رکھا،،تشدد کا بنایا اورمقامی حجام کی دکان میں سر مونڈنے کے بعد،منہ کالا کرکیاسے گھر سے نکال دیا۔ملزموں کا کہنا ہے کہ وہ بار بار گھر سے بھاگ جاتی تھی،ہفتے کو جب وہ گھر سے فرار ہوئی تو انہوں نے اسے پکڑ لیا۔پولیس نے منزہ کے شوہر عاطف،ساس مہرالنساء اور حجام انصاف علی سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے خاتون کے شوہر،ساس اور حجام سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :