05 فروری ، 2012
کراچی. . . . .. . .کراچی میں جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے مختلف علاقوں میں جلوس اور ریلیاں ، نعتیہ محافل اور سیرت کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جبکہ رات گئے بھی شہریوں کی بڑی تعداد چراغاں دیکھنے کے لیے اپنے گھروں سے باہر ہیں۔عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح کراچی کی مختلف مساجد اورسرکاری ونجی عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے۔شہر سبز پرچموں سے سجا اوررنگ برنگی برقی قمقموں سے جگمگا رہا ہے جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد رات گئے بھی اپنے گھروں سے باہر ہیں۔ مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کی شبی بھی لوگوں کی زیارت کے لیے رکھی گئی ہیں۔ جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہیں۔جشن عیدمیلاد نبی ﷺکے سلسلے میں نمائش چورنگی پر لگائی جانے والی سبیل پر عاشقان رسول ﷺ کو آب زم زم بھی پلایا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روز سنی تحریک کے تحت عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں لیاقت آباد ڈاکخانہ پر جلسے کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد نکالی جانے والی ریلی کھارادر پہنچ کراختتام پذیرہوئی۔ بوہری برادری کی جانب سے صدر میں بوہری بازار سے طاہری مسجد تک جشن عید میلادالنبی ﷺکی ریلی نکالی گئی جس کے اختتام پر مذہبی اسکالرزنے رسول پاک کی سیرت طیبہ اور افکار پرروشنی ڈالی۔ جس کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پرمرکزبوہرہ جماعت طاہری مسجد سمیت دیگرعمارتوں کوخوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔قصور میں جشن میلاد النبیﷺمذہبی جوش خروش سے منایا جا رہا ہے اور پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔11 ربیع الاول پر شہر میں ریلیاں نکالی گئیں اور گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔نجی اور سرکاری عمارتوں کے ساتھ گلیوں محلوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔محافل میلاد میں علماء کرام نے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی۔مدنی کونسل کی جانب سے سرکلر روڈ پر ریلی نکالی گئی۔جبکہ آج 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس نیشنل بنک چوک سے شروع ہو گا جس میں عاشقان رسول ٹریکٹر ٹرالیوں ،رکشوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر نبی کریم سے اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔ میانوالی میں عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں اور تمام شہر میں خوبصورت انداز میں چراغاں کیا گیا۔عید میلاد النبی ﷺکے مبارک موقع پر تمام شہر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔سرکاری عمارتوں ،گلی محلوں اور اور بازاروں میں کیا گیا دلکش چراغاں وہاں آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔نوجوان ٹولیوں کی شکل میں نعرے لگاتے اور اور عشق رسول پر درود و سلام پڑھتے نظر آئے۔شہر میں کئی مقامات پر درودو سلام اور نعتیہ محافل کا انعقاد کیا گیا۔