04 ستمبر ، 2018
کراچی: صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں ریلوے ٹریک پر دستی بم دھماکا ہوا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ پڈعیدن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکے میں بڑا نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، دھماکا ٹرین گزرنے سے کچھ دیر پہلے ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے باعث رکی ہوئی دونوں ٹرینوں کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے اپ ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا گیا کہ متاثرہ ٹریک کا مرمتی کام جاری ہے۔