Time 06 ستمبر ، 2018
کھیل

گرانٹ بریڈبرن قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے گرانٹ بریڈ برن ان دنوں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں مصروف ہیں—بشکریہ پی سی بی۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بطور فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق گرانٹ بریڈبرن کی خدمات تین سال کے لیے حاصل کی گئی ہیں، وہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں جوائن کریں گے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے گرانٹ بریڈ برن ان دنوں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں مصروف ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سے قومی ٹیم کی فیلڈنگ کوچنگ کے لئے رابطہ کیا جس پر بریڈ برن نے رضامندی ظاہر کردی۔

گرانٹ بریڈبرن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر تربیت پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ میں خاصی بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جون میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان مقابلوں میں ہم نے دیکھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں فٹنس اور فیلڈنگ پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے۔

گرانٹ بریڈبرن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے کے ذریعے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :