کھیل
30 جولائی ، 2012

لندن اولمپکس ہاکی: آسٹریلیا اور جنوبی کوریا نے اپنے میچز جیت لئے

لندن اولمپکس ہاکی: آسٹریلیا اور جنوبی کوریا نے اپنے میچز جیت لئے

لندن … لندن اولمپکس میں ہاکی کے مقابلے شروع ہوگئے، پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 6 گول سے شکست دی، جیمی ڈایئر نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ لندن اولمپکس کے ہاکی ایونٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے بھر پور طاقت کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقاکو 0 کے مقابلے میں 6 گول سے مات دی۔ آسٹریلوی کپتان جیمی ڈایئر نے 3 گول کرکے لندن اولمپکس کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی اسکور کی۔ پول بی میں کوریا نے نیوزی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

مزید خبریں :